ائیرپورٹ پر انتظار کرنے والے مسافروں کے بیگوں سے اچانک بدبو آنا شروع
ائیرپورٹ پر انتظار کرتے مسافروں کے بیگوں سے اچانک انتہائی شدید بدبو آنے لگی، لوگ دوڑ لگانے پر مجبور ہوگئے، آخر ایسا کیا ہوا کہ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نیشول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ایک پرواز اترنے کے بعد جب اس میں موجود مسافروں کا سامان اتار کر ایئرپورٹ پر لایا گیا تو ہر بیگ میں سے اتنی غلیظ بدبو آ رہی تھی کہ مسافر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اب اس کی ایسی کریہہ وجہ سامنے آ گئی ہے کہ کوئی ایسا سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز کی یہ پرواز صبح 5بجے ایئرپورٹ پر اتری۔ جب مسافروں کا سامان لا کر ایئرپورٹ پر رکھا گیا تو فرش گیلا ہو گیا اورسامان میں سے تعفن اٹھ رہا تھا۔
جب مسافروں نے ایئرلائنز کے عملے سے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک ٹوائلٹ بھر جانے کے باعث اس میں سے غلاظت نکل کر مسافروں کے سامان والے حصے میں جاتی رہی اور تمام سامان خراب ہو گیا۔ یہ سن کر مسافر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق جہاز میں کل 380بیگ لوڈ تھے جو سب کے سب خراب ہو چکے تھے۔ایئرلائنز کی طرف سے ہرجانے کے طور پر فی مسافر 100ڈالر (تقریباً 10ہزار روپے) ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
Leave a Reply