اشتہار میں جھوٹ بولنے پر شارخ خان کو عدالت کا سامنا
ممبئی(میڈیا پاکستان) شاہ رخ خان کو شیونگ کریم کے اشتہار میں اس کی جھوٹی تعریفیں کرنے پر بھارتی عدالت نے نوٹس جاری کردیا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام سپر اسٹارز اضافی آمدنی کی مد میں اشتہارات کے ذریعے کروڑوں کماتے ہیں لیکن اضافی آمدنی کے چکر میں یہ اسٹارز بھول جاتے ہیں کہ عام آدمی یہ اشتہارات دیکھ کر جو بھی چیز خریدتا ہے اس پر اس کے کتنے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری راجکمار پانڈے نے بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پر شاہ رخ خان کو ایک شیونگ کریم کے اشتہار میں دیکھا تھا وہ اس اشتہار سے اتنے متاثر ہوئے کہ فوراً کریم خرید کر گھر لے آئے تاہم کریم استعمال کرنے پر نہ صرف انہیں نقصان ہوا بلکہ ان کے چہرے پر بھی زخم آئے۔
Leave a Reply