انیل کپور گھٹنے کے درد میں مبتلا ، ڈاکٹرز6 ہفتے آرام کا مشورہ
ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایور گرین ایکٹر انیل کپور گھٹنے کی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے انھیں 6 ہفتوں تک مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ انیل کپور نی برسٹس نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا اگر باقاعدہ علاج نہ کیا جائے تو یہ مرض بگڑ سکتا ہے اور انسان ساری زندگی کیلئے چلنے پھرنے سے لاغر ہو جاتا ہے۔ اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بالی ووڈ سٹار نے میڈٰیا کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے انھیں 6 ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میں اب بندروں کی طرح ڈانس اور اچھل کود نہیں کر سکتا، اگر ایسا کیا تو ساری زندگی کیلئے میرا گھٹنا خراب ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ انیل کپور نے حال ہی میں مشہور انڈین کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی جسمانی حالت کو نظر انداز کرتے ہوئے بے ہنگم قسم کا ڈانس کیا تھا جس سے ان کی تکلیف میں اضافہ ہوا۔ انیل کپور کا کہنا ہے کہ اگر اب میں نے ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل نہ کیا تو اس کے سیریس نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
Leave a Reply