اور سیزیز پاکستانی کمیشن دریاغیر خدمات انجام دینے والوں کے لئے پنجاب حکومت کا انمول تحفہ
لاہور(شہباز بٹ سے)اورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین کیپٹن (ر)خالد شاہین بٹ نےمیڈیا پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی کہ تارکین وطن کے مسائل سے متعلقہ تقریباٗ 6ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں ،جن میں 70فیصد نمٹا دیں گئیں ہیں اور 30فیصد ایسی ہیں جن کے حوالے سے عدالتوں کی جانب سے حکم امتناعی چل رہے ہیں،اس کے علاوہ تارکین وطن کی شکایات کی آن لائن وصولی اور حل کے لئے کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے تارکین وطن کی شکائت سے متعلقہ اداروں تک پہنچا کر ان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ہر ماہ اس کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں تارکین وطن کے مسائل کے فوری حل کے لئے وفاقی حکومت کا اداروں کے ساتھ موثر اشتراک کار جاری ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے مذکرات کے نتیجے میں ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کے لئے ایف بی آر میں فوکل پرسن کی نامزدگی کی گئی ہے ،اٹلی کشتی حادثے میں جابحق ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی کے حوالے سے اور سیز پاکستانی کمیشن کی کاوشیں خوش آئند ہیں،او پی سی کی کوششوں سے ایڈن ہاؤسنگ سکیم میں قبل ازیں 35گھر جبکہ مزید 70سے زائد گھروں کے قبضے مالک تارکین وطن کے سپرد کئے جاچکے ہیں سرمایہ کاری کے لئے اورسیز پاکستانی کمیشن اہم کردار ادا کر رہا ہے پاکستان کے سفارت خانوں میں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دیار غیر میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Leave a Reply