لاہور(M92)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی معاونت سے اوورسیز پاکستانی کو اپنے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔وائس چیئرمین اوورسیز پاکستان کیپٹن (ر)خالد شاہین بٹ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم گلزار عصمت مرزانے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ انہوں نے چک نورپور، ضلع اوکاڑہ کے رہائشی محمد ناصر کو ڈیڑھ سال قبل کاروبار کیلئے 2کروڑ روپے دیے،بعد میں جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو مذکورہ شخص نے انکار کردیا۔ خالد شاہین بٹ نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ایڈیشنل ڈی جی ،اوپی سی ،ڈی آئی جی آغایوسف کو بجھوائی گئی، جن کی کوششوں سے محمد ناصر نے فوری طورپر شکایت کنندہ گلزار عصمت مرزا کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے نقد ادا کئے جبکہ باقی رقم اگلے 3 ماہ میں ادا کی جائے گی۔گلزار عصمت مرزا نے رقم کی وصولی پر اوپی سی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے۔
اوپی سی کی معاونت سے سمندر پارمکین پاکستانی کو 1کروڑ 10لاکھ روپے واپس مل گئے

Free Palestine Free Palestine and all arabs