اویس انجم گروپ کی انٹراپارٹی الیکشن میں جیت،پی ٹی آئی
میڈیا پاکستان(پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ روز شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئے جس میں پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے کارکنون نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انٹراپارٹی انتخابات میاں اویس انجم گروپ اور حاجی میر حسن گروپ کے درمیان ہوئے۔ جس میں حاجی میر حسن گروپ کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
انٹراپارٹی الیکشن میں میاں اویس انجم گروپ کو 44اور حاجی میر حسن گروپ کو 39ووٹ ملے۔ اس طرح میاں اویس انجم گروپ 5 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت گیا جس میں عجمان گروپ کے چودھری عبیداللہ صدر منتخب ہوگئے۔ اسی طرح نائب صدر، انفارمیشن سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری کے عہدے بھی میاں اویس انجم گروپ کے حصہ میں آئے۔ انتخابات کے بعد درج ذیل عہدیداران کا اعلان کیا گیا صدر چودھری عبیدالرحمن، نائب صدر عبدالرزاق، جنرل سیکرٹری چودھری نوید ارشد چوہان اور انفارمیشن سیکرٹری تحسین شہباز۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی یو اے ای کے کارکنوں نے شرکت کی اور نومنتخب ارکان کو مبارکباد
اس موقع پر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے سینئر لیڈر میاں اویس انجم نے کہا کہ جو لوگ انہیں پاکستان بھیج کر مجھے فارغ سمجھ رہے تھے آج وہ پشیمان ہیں کیونکہ میرا عجمان یونٹ الیکشن جیت گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں اندرون اور بیرون ملک متحد ہے جبکہ یو اے ای میں بھی پی ٹی آئی بے مثال کام کررہی ہے۔ میاں اویس انجم نے کہا کہ ان کی کارکردگی دیکھ کر پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران نے انہیں پی ٹی آئی لاہور کا نائب صدر بنادیا ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انشاءاللہ نیا پاکستان بنے گا جس میں چوروں، ڈاکوﺅں اور لٹیروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد احتساب کا عمل شروع ہوگا جس سے کوئی بدعنوان نہیں بچ سکے گا۔
Leave a Reply