اٹارنی جنرل آفس کا افتتاح کردیا گیا
(میڈیا پاکستان) اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی خان نے لاہور میں نئے اٹارنی جنرل آفس کبافتتاح کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں سب کو ملکر ادارے کی بہتری کے لئے کام کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی خان نے لاہور میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر سے ملحقہ نئےاٹارنی جنرل آفس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل آٹارنی جنرل سید نیئر عباس رضوی، نصیر احمد بھٹہ ،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان ، ڈپٹی آٹارنی جنرل محمد ذکریا شیخ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ شان گل ،محمد عظیم ملک ،تصدق مصطفی نقوی ایڈوکیٹ سمیت دیگر لاء افسران موجود تھے۔
آٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس میں بہتر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،امید ہے کہ لاء افسران پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گے،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہو گی تو سب پہ انگلی اٹھے گی،سمجھتا ہوں کہ اٹارنی جنرل آفس سرکاری دفتر نہیں بلکہ لاء فرم ہے ہمیں مل کر بہتری کی کوششیں کرنا ہوں گی۔.
اٹارنی جنرل نے نئے آفس کا دورہ کیا اور دفتر میں لفٹ اور بجلی کے متبادل اقدامات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Leave a Reply