اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں دہشتگرد حمل،2 دہشتگردوں ہلاک،میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید
راولپنڈی(میڈیا پاکستان)اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں دہشتگرد حملے میں میجر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر سرچ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تودہشتگردوں نے فائرنگ کر دی اور2 دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا ،شہدا ہونے والوں میں میجر علی سلمان ، حوالدارغلام نذیر،حوالداراختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہے،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن مزید تیز کر دیاگیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سلطان خیل درہ کے علاقہ میں شیر اتکل میں خودکش دھماکامیں 5 سکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک دوسرے کو گرفتارکر لیا گیا تھا۔
Leave a Reply