ایل ڈی اے کا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے کا موہلنوال کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، رہائشی پلاٹوں پر کمرشلائزیشن کرنے پر دکانوں کے شٹر توڑ دئیے گئےجبکہ ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا،ایف ون اور این بلاک میں ورکشاپس ،سٹورز اور سکول کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے،موہلنوال میں ایل ڈی اے کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشلائزیشن کرنے پر پلاٹ نمبر 51،52،53 پر قائم کی گئی دکانوں کے شٹر توڑ دئیے۔
اس کے علاوہ کنڑولڈ ایریا میں پانچ مرلے کی غیر قانونی زیر تعمیر بلڈنگ مسمار کر دی گئی۔حکام نے بھاری مشینری کے ذریعے عمارت گرادی دیئے، اس دوران انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی تاہم کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی، آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر افراز اختر اور انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔
ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن کیا ، ایف ون بلاک میں کمرشلائزیشن کی خلاف ورزی کرنے پر چار ورکشاپس ،سٹور اور سکول کو سیل کر دیا۔
حکام کے مطابق مالکان کو نقشوں میں درستگی کے نوٹسز بھی بھجوائے گئے تھے جن کا کوئی جواب نہ دیا گیا،آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی،آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز نے کی۔
Leave a Reply