ایل ڈی اے کا نشتر بلاک میں قبضہ مافیا کے چنگل سے آٹھ کنال اراضی واگزار
(ویب رپورٹ) ایل ڈی اے کا نشتر بلاک قبرستان اقبال ٹاؤں میں غیر قانونی کے خلاف آپریشن، قبضہ مافیا کے چنگل سے آٹھ کنال اراضی واگزار کر کے قبرستان کو منتقل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جہان شہر کے قبرستانوں میں میت دفنانے کے لئے جگہ کا حصول ایک ناممکن دیکھائی دیتا ہے وہی اقبال ٹاؤن کے نشتر بلاک قبرستان میں قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے تھے۔
شہری افصل بٹ کی جانب سے قبرستان کی پوری آٹھ کنال اراضی پر اپنی رہائش رکھی ہوئی تھی، اسکے علاوہ وہاں پرندوں کی افزائش گاہ اور بھینسوں باڑہ بھی بنا رکھا تھا جن ٹی ایم او کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
انفورسمنٹ کےعملے اور پولیس کی نفری نے رہائشیوں کا سامان باہر منتقل کر کے بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا۔حکام کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی عدالت کے حکم پر کی گئی اور اپریشن سے قبل اراضی خالی کرنے کے لئے نوٹسسز بھی بھیجے گئے تھے۔
ٹی ایم او سمن آباد کا کہنا تھا شہر میں جانور رکھنے کی اجازت نہیں اور تحویل میں لئے گئے جانورون کو شہر سے باہر منتقل کر کے مالکان کے حوالے کر دیاجائے گا۔
جبکہ رہائشیوں نے ایل ڈی اے کی کاروائی کو ناجائز قرار دیا اور کہا کہ حکام کی جانب سے اپریشن سے قبل کسی قسم کا نوٹس نہیں بھیجا گیا۔
ایل ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام قبرستانوں میں سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو میت کی تدفین کے موقع قبضہ مافیا کے سامنا نہ کرنا پڑے۔
Leave a Reply