ایل ڈی اے کمرشلایزیشن مافیا نوکریوں سے نکالے جانے کے باوجود ریکارڈ پر قابض بارگینگ کا سلسلہ عروج پر۔ حکام خاموش
لاہور(عدنان بٹ سے)سفارش اور ذاتی مفادات کامیاب ہو گئے ،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کمرشلائزیشن مافیا نوکریوں سے فارغ کئے جانے والے کے باوجود بھاری رشوت اور نذرانوں کے عوض لوگوں کو لوٹنے میں سرگرم،ایل ڈی اے حکام نے پر اسرار خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رشوت وصولی اور سرکاری فائلیں غائب کرنے کے الزام کے تحت کمرشلائزیشن مافیا کو نوکریوں سے نکالے جانے باوجود مخصوس مافیا اپنی باقیات کی وجہ سے آج تک سرگرم اور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے ان باقیات میں سے سرگر م ایک ریکارڈ کیپرحفیظ ہے جو کہ مخصوص مافیا کے ہر جائز اور ناجائز احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کے کام کروا رہا ہے اور ایل ڈی اے میں ہونے والی تمام میٹنگز وغیرہ کی تفصیلات پر انہیں پہنچا رہا ہے اپنے آقائوں کے احکامات پر فائلوں میں سے نوٹنگ اور دیگر کاغذات غائب کر دیتا ہے جو کہ ایل ڈی اے اور حکومت پنجاب کو بہت بھاری نقصان کا سبب بن رہا ہے
Leave a Reply