این اے 120،ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع
اسلام آباد: این اے 120 ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ لاہور کے این اے 120 ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو جانچ پڑتال کے لئے 17 اگست جب کہ کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے آج بدھ کو بلایا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17 اگست تک جاری رہے گا۔
واضح ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا اور فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120 کی سیٹ کو خالی قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائیں گی اور 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی۔
Leave a Reply