ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کی ہدائت پر ضلع کچہری میں ریونیو سٹاف کے دفاتروں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا
لاہور(اپنے نمائندے سے)بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کی ہدائت پر ضلع کچہری میں ریونیو سٹاف کے دفاتروں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ،ریونیو دفاتر سے باہر افسران و ملازمین کی نیم پلیٹ آویزاں کی جائیں گی،دیواروں کی سفیدی اور رنگ و روغن سے انگریز دور کی بنی ہوئی عمارت کو نئی شکل دیکھ کر سائلین اور سرکاری ملازمین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی،سائلین کی سہولیا ت کے لئے نئے ایئرکنڈیشنڈ کمرے اور بیٹھنے کے لئے صوفے رکھے جائیں گے،مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریونیو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق کی ہدائت اور نگرانی میں ضلع کچہری کی خزانہ عمارت کے نام سے مشہور تاریخی اور انگریز دور کی پرانی بلڈنگ میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا اس عمار ت میں محکمہ ریونیو کی جوڈیشلی نقل برانچ ،نظارت برانچ،اقبال ٹائون کی مصدقہ نقول برانچ ،رجسٹریشن ہیڈ کلرک برانچ ،اسٹیبلشمنٹ ،ایچ وی سی برانچ ،ڈائری ڈسپیچ برانچ،اے ڈی سی آر،نزول برانچ ،اشٹام پیپرز ایشو برانچ ،دفتر خزانہ اور پینشن برانچ سمیت متعدد دفاتر آباد ہیں اور کم و بیش 100سے زائد ملازمین ان دفاتر میں روز مرہ کام سرانجام دے رہے ہیں جبکہ انہیں برانچوں سے متعلقہ سائلین کی کثیر تعداد جن میں بزرگ شہری و خواتین ،مرد حضرات ،اشٹام سیلرز ،وکلاء اور سرمایہ کار کی کثیر تعداد روزانہ کی بنیاد پر آتی ہے،گردو غبار سے اٹی پڑی دیواریں ،بدبو دار واش روم اور جنات کے مسکن جیسی عمارت کی حالت زار کے حوالے سے سائلین کی کثیر تعداد سمیت شکایات کرتی ہوئی دیکھائی دیتی یا محکمہ ریونیو کے افسران سے نالاں رہتی اس طرح کی صورتحال ریونیو سٹاف اور افسران کی بھی دیکھائی دی تاہم 20سال کے عرصہ کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق نے ذاتی دلچسپی اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے خصوصی تعاون کے باعث انگریز دور کی بنی ہوئی عمارت کی دیواروں کو نئے رنگ و روغن سے دلہن کی طرح سجادیا ہے ،تیزی سے جاری کام کو دیکھ کر محکمہ ریونیو کے سٹاف اور سائلین کی کثیر تعداد میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے اے ڈی سی آ ر لاہور طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں موجود ریونیو دفاتر کو بنک طر ز کی شکل دی جائے گی ،بزرگ شہریوں اور خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ سے فرنیچر ،صوفے رکھے جائیں گے ،دفتری سٹاف اور روزانہ کثیر تعداد میں آنے والے شہریوں کو پینے کا صاف ٹھنڈا پانی ،بہترین کینٹین اور آراستہ صاف کمرے ،ایئرکنڈیشنڈ جیسی سہولیات دی جائیں گی،جو کہ قبل ازیں نہ کبھی عوام الناس کی کثیر تعداد نے اے ڈی سی آ ر کے اقدامات کی تعریف کی ہے اور اسے عوام دوست پریکٹس قرار دیا ہے ۔
Leave a Reply