جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گااورچشم فلک نے یہ نظارہ کبھی نہیں دیکھا ہو گا
اسلام آباد (میڈیا پاکستان )مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا نواز شریف کاقافلہ پورے عزم کے ساتھ جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہو گا،سابق وزیراعظم کے سفر سے متعلق ٹائم فریم نہیں دے سکتے ،ہماری منزل داتا کی نگری ہے اورجہاں رات ہو گی وہیں قیام کر لیں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا عوام اپنے قائد نواز شریف کی جھلک دیکھنے کیلئے نکل آئے ہیں ہر طرف عوام کا ہجوم ہے اورکیمرے کی آنکھ سب کچھ دکھا رہی ہے ان کا کہنا تھا جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گااورچشم فلک نے یہ نظارہ کبھی نہیں دیکھا ہو گا،آصف کرمانی نے کہانواز شریف کہاں کہاں خطاب کریں گے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے جہاں جہاں لوگ مجبور کریں گے سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں سے خطاب کر یں گے،انہوں نے کہاہماری سکیورٹی اللہ کی ذات اور پاکستان کے عوام ہیں جبکہ ریلی سے خوفزدہ لوگ افواہیں پھیل رہے ہیں ۔
Leave a Reply