باجوڑ ایجنسی میں دھماکے ، 3 افراد جاں بحق ، 25 زخمی ہوگئے
کوئٹہ (میڈیا پاکستان)باجوڑ ایجنسی میں دھماکے (bajaur blast)کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ، ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ میں آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت 31 افراد گرفتار کر لیے۔
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے علاقے چہارمنگ مٹاک میں بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ، دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔
زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آپریشن رد الفساد کے تحت کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ، ملزموں سے ایس ایم جی ، پستول اور غیرقانونی گاڑیاں برآمد ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن جشن آزادی تقریبات پر تھریٹ الرٹ کے پیش نظر کیا گیا۔
Leave a Reply