لاہور(میڈیا پاکستان) اتوار بازاروں میں بدستور ٹماٹر غائب،120روپے کلو فروخت ہونیوالے ٹماٹر انتہائی ناقص اور گلے سڑے نکلے اور پیازکی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی،اتوار بازاروں میں ٹماٹرنایاب، فی بازار میں2سے تین سٹالوں پر لگائے گئے ٹماٹر انتہائی ناقص اور گلے سڑے فروخت کیے جانے لگے شہری 120روپے میں غیر معیاری ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہوگئے ، اسی طرح پیاز کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی 30 روپے سے40روپے کی قیمت میں فروخت ہونے والا پیاز80سے 90روپے میں فروخت ہونا شروع ہوگیا، شہریوں کا شدید احتجاج، انتظامیہ کوالٹی کا معیار برقرار رکھنے میں ناکام ہوگی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم کیے جانے والے سستے اتوار بازاروں میں ٹماٹر نایاب ہوگئے شہریوں کی کثیر تعداد ٹماٹر کی خریداری کیلئے اتوار بازاروں میں پہنچی جہاں پر اتوار بازاروں میں دو سے 3سٹال لگائے گئے جبکہ ان سٹالوں پر120روپے میں جو ٹماٹر فروخت کیے گئے ان کو شہریوں نے انتہائی ناقص قرار دیدیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتہائی ناقص اور گلے سڑے ٹماٹر فروخت کیے جارہے ہیں کوالٹی کا کوئی معیار نہ ہے جبکہ2کلو سے زیادہ ٹماٹر بھی نہیں دئیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کی جانب سے سستے بازاروں میں انتظامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹماٹر کی قلت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ پاکستان میں ٹماٹر کی کاشت نہیں کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے ٹماٹر کی ترسیل روکے جانے کے سبب قیمتیں4گنا زیادہ بڑھ چکی ہیں ، اسی طرح کبھی موسم کی تبدیلی اور کبھی مخصوص تہواروں کا بہانا بنا کر لاہور کے اتوار بازاروں میں مہنگائی کا طوفان پرپا کر دیا جاتا ہے جس کو روکنے کے لئے نہ تو انتظامیہ حرکت میں آتی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن لیا جاتا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کی جاتی ہے ،تھوک اور پرچون مارکیٹ کے دوکاندار اس بات کے پابند ہے کہ سرکاری لسٹوں کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت کریں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اتوار بازاروں کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر پھل و سبزیوں کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہے ،اس کے باوجود دوکاندار سرکاری ریٹ کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت نہیں کررہے اور نہ ہی اس سلسلے میں انتظامیہ کسی قسم کی کارروائی کرتی ہوئی نظر آتی ہے گزشتہ ایک ماہ میں اتوار بازاروں میں سرکاری لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 41روپے بڑھا کر 200روپے فی کلو کر دی گئی تھی جوکہ اب 120روپے کی گئی ہے تاہم موجودہ حالات میں فروخت کیے جانے والے ٹماٹروں میں کوالٹی اور معیار نام کی کوئی چیز نہ ہے پیاز کی سرکاری قیمت40روپے جبکہ اتواربازاروں میں 90روپے فی کلو ،ادرک 150کی بجائے 210روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ،شہریوں کی جانب سے اتوار بازاروں میں سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں،مصالحہ جات سمیت بنیادی ضرورتوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور دوکانداروں کی من مانی ختم کی جائے ۔
Free Palestine Free Palestine and all arabs