باغبانپورہ کے پٹواری قذافی شاہ دین نے رشوت وصولی میں ریکارڈ توڑ ڈالے
لاہور(شہباز بٹ سے)تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل باغبانپورہ میں سیاسی سفارشات پر تعینات کئے جانیوالے پٹواری کے اثرات ظاہر ہو گئے ،رشوت وصولی ،کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی معمول بن گئی،پرچہ رجسٹری قانون کو ہوا میں اڑا دیا گیا ،فرد کے اجراء اور انتقالات کی تصدیق کے لئے خلاف ضابطہ پیسے وصول کئے جانے لگے،شہریوں کی کثیر تعداد روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران پھٹ پڑی ،
جو کہ عوام الناس سے فی انتقال کو درج کرنے کے لئے 3ہزار روپے جبکہ فرد جاری کرنے کے عوض 2500روپے رشوت وصول کررہے ہیں، جس کی رجسٹری فریشن ہوتی ہے پرانی رجسٹری کے انتقال کے 50ہزار سے لے کر 1لاکھ روپے وصول کیا جارہا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پٹواری ہر ماہ پرچہ رجسٹری کی ایک فرضی اور بوگس رپورٹ تیار کرکے ٹاصرف اسسٹنٹ کمشنر کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے بلکہ محکمہ مال کے اعلیٰ افسران کو بھی گمراہ کرنے میں مصروف ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پٹواری کی تعیناتی سے لے کر اب تک درج کئے جانے والے انتقالات کی پڑتال کروائی جائے ،اور پٹواری قذافی شاہ دین کی جانب سے بھجوائی جانے والی پرچہ رجسٹری رپورٹ کی باقاعدہ تصدیق کروائی جائیگی تو معلوم ہو گا کہ مذکورہ پٹواری انتقالات کے اندراج کرنے کی مد میں 2لاکھ 10ہزار روپے جبکہ فردات کو جاری کرنے کی مد میں 1لاکھ 65ہزارروپے رشوت وصول کررہا ہے اس طرح اپنے ا نتقالات ،موقع نشاندہی، وراثت انتقال،زائد بیعہ نامہ،جاری کرنے فرد اور ڈگری کے انتقال کے حوالے سے بھی لاکھوں روپے ایک ماہ میں اکٹھے کررہا ہے ،مزید انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ پٹواری نے موضع باغبانپورہ میں بطور تعیناتی چار سال گزار چکا ہے مگر بنیادی ذمہ داری مکمل نہ کی ہے ،ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹواری خود نہیں چاہتا ہے کہ وہ جمع بندی مکمل کرے اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی ہو شہریوں نے ایڈیشنل کلکٹر لاہور طاہر فاروق اور ڈی سی لاہورسمیر سعید سے اپیل کی ہے کہ پٹوار خانے میں وصول کی جانے والی رشوت ستانی مہم ناصرف بند کروائی جائے بلکہ پٹواری حلقہ کی غفلت کے باعث ریونیو ریکارڈ کی درستگی نہ ہونے ،جمع بندی مکمل نہ کرنے اور پرچہ رجسٹری کی بوگس رپورٹس دے کر محکمہ مال کے افسران کو گمراہ کرنے کی بناء پر سخت قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے ۔
موضع باغبانپورہ کے شہریوں نے پٹواری کی جانب سے افسران بالا کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کو محکمہ اینٹی کرپشن میں بجھوائے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مذکورہ پٹواری کو تعیناتی سے لے کر اب تک ریونیو افسران کو بھجوائی جانے والی پرچہ رجسٹری رپورٹ کی چھان بین کروائی جائے گی ،شہریوں نے اس کیس کے حوالے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ موضع باغبانپورہ کے پٹواری قذافی شاہ دین کی پرچہ رجسٹری رپورٹس کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کروائیں تاکہ تمام حقائق جلد از جلد ریونیو کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن کے افسران کے سامنے بھی آسکیں ۔
موضع بھگوان پورہ کے رہائشی محمد افضل ،خرم شہزاد،نسیم خان،افضل پٹھان ،کاشف ریاض سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ پٹواری قذافی شاہ دین کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے شہریوں سے سرعام رشوت وصول کی جارہی ہے جبکہ مذکورہ پٹواری نے رشوت اکٹھی کرنے کے لئے اپنے ایک عزیز کو پٹوارخانے میں بیٹھا رکھا ہے کہ درست ریکارڈ کو بھی غلط ٹھہراتے ہوئے تب تک انتقال کا اندراج یا فرد ملکیت جاری نہیں کرتے جب تک شہریوں سے منہ مانگی رشوت نہ وصول کر لی جائے ،اس کے علاوہ شہریوں سے بدتمیزی کرنا اور جھوٹ سے کام لینا معمول بن چکا ہے،شہری محمد اشفاق ،خلیل ،وقاص،نور،اسماعیل اور دیگر نے آگاہی دی کہ پٹوار سرکل میں فریش رجسٹری کی مد میں کم و بیش 200سے زائد انتقال ماہانہ اندراج کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے فی رجسٹری 3000سے 3500روپے وصول کیا جارہا ہے جو کہ ماہانہ 7لاکھ روپے بنتا ہے اس طرح بیع کے لئے بھی 2500سے 3000روپے وصولی کی جارہی ہے جو کہ تقریبا ایک ماہ میں ایک ہزار کے قریب جاری کی جاتی ہے جو کہ ایک ماہ سے ایک ہزار کے قریب جاری کی جاتی ہیں اور اس حوالے سے 30لاکھ روپے رقم اکٹھی کی جارہی ہے، شہری قربان علی،رانا ظاہر ،اکمل خان نے الزام عائد کیاہے کہ محکمانہ رپورٹ کروانی ہویا عدالتی رپورٹ ہو،کسی قسم کی نشاندہی ہو یا بنک لون وغیرہ کے حوالے سے ،غرض کسی بھی رپورٹ کے لئے پٹوار خانے میں موجود پرائیویٹ عملہ رشوت وصولی کر رہا ہے مزید یہ ہے کہ پٹواری نے لڑکے پٹوارخانے میں بیٹھا رکھے ہیں جن کو روزانہ دو سے تین ہزار روپے دیا جاتا ہے جو کہ پندرہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روزانہ کی ادائیگی ہے ،بجلی کا بل اور عمارت کا بیس ہزار کا کرایہ بھی اس رشو ت سے دیا جارہا ہے ۔
موضع باغبانپورہ کے پٹواری قذافی شاہ دین کا کہنا ہے مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کوئی رشوت ستانی کی مہم نہیں چلائی اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے افسران بالا کے حکم سے یہاں پر تعینات ہو کر کام کررہا ہوں مجھے یہاں سے ٹرانسفر بھی کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا میں نے نوکری کرنی ہے جہاں مرضی لگا دیں، شہریوں سے بدتمیزی نہیں کی ہے پرائیویٹ عملہ صرف میرے پٹوارخانے میں ہی نہیں ضلع لاہور کے تمام پٖٹواریوں کے دفتر میں موجود ہے ۔
Leave a Reply