”باپ سراں دے تاج“، اپنے والد کو اللہ تعالی کے حوالے کرتی ہوں، مریم نواز
اسلام آباد (میڈیا پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے کہ اپنے والد کو اللہ تعالی کے سپرد کرتی ہوں، اللہ تعالی میر ے والد کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خاندان نے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد خالی کر دیا ہے اور خصوصی طیاروں کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔جبکہ نواز شریف کل اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ آئیں گے۔ سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے پنجاب ہاﺅس سے لاہور روانہ ہونے کے مناظر شائع کیے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ اور بیٹی کو الوداع کر رہے ہیں۔ اور اسی حوالے سے مریم نوا ز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’ابو ہمیں الوداع کر رہے ہیں جب ہم لاہور کیلیے روانہ ہو رہے تھے۔۔۔ اپنے والد کو اللہ تعالی کے حوالے کرتی ہوں،اللہ تعالی میر ے والد کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھے۔ باپ سراں دے تاج“۔‘‘
Leave a Reply