برسات سے بچنے کیلئے پہنی جانے والی انوکھی چھتری
کچھ لوگوں کو بارش میں بھیگنا پسند ہے تو کچھ اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو لوگ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو چین میں خاص طور پر ڈیزائن کے اعتبار سے خواتین کے لیے انوکھی چھتری متعارف کرادی گئی ہے۔
یہ چھتری پکڑی نہیں جاتی بلکہ پہنی جاتی ہے ۔چینی ڈیزائنرز نے اسے خصوصی طور پر رین کوٹ کا نام دیا ہے۔
اس چھتری کو صرف سر سے بازو تک پہنا جاتا ہے۔ دلچسپ رین کوٹ سر کے اوپر سے پہنا جاتا ہے اور بازو تک کور کرتا ہے لیکن یہ رین کوٹ پاوں تک نہیں ہوتا۔
انوکھی چھتری کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ زیادہ وزنی نہیں اور نہ ہی پہننے مین مشکل ہے بلکہ اس کا تیز طوفانی ہواؤں میں اڑھنے کا بھی خطرہ نہیں ہے۔
یہ مختلف سائز اور رنگوں میں دستیاب ہے ۔یہ چھتری پی وا سے بنی ہوئی ہے جس کے تحت جراثیم لگنے کا خطرہ بھی موجود نہیں۔
اسے آسانی سے فولڈ کر کے آپ بیگ میں بھی رکھ سکتے ہیں اور بارش ہونے کی صورت میں آسانی سے پہن سکتے ہیں ۔انوکھی اور دلچسپ چھتری چینی لوگوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
Leave a Reply