بند روڈ ٹرک دھماکے کی تحقیقات میں اہم انکشاف
(میڈیا پاکستان ): بند روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دھماکے میں استعمال ہونے والے ٹرک کے نمبر ایل پی ٹی 7083 پر دو ٹرک چلنے کا انکشاف ہوا، ٹرک کے جعلی کاغذات نوشہرہ کے سیف الرحمان نے امانت علی کے نام ٹرانسفر کرائے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بند روڈ دھماکے میں استعمال ہونے والے ٹرک کا ریکارڈ ایکسائز سے حاصل کیا تو پتا چلا کہ ایل پی ٹی 7083 نمبر کے دو ٹرک چل رہے ہیں، ایک ٹرک ٹمبر مارکیٹ کے رہائشی امانت علی کے نام سے رجسٹرڈ ہے، جو بالکل ٹھیک ہے۔ دوسرا ٹرک سیف الرحمان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، یہی ٹرک 1994 میں اوکاڑہ کے محبوب عالم کے نام رجسٹرڈ تھا، محبوب عالم کا شناختی کارڈ بھی جعلی نکلا۔ محبوب عالم کے نام پر ٹرک کے کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شاہدرہ میں 15 ستمبر 2016 میں کرائی گئی جبکہ 28 نومبر کو کاغذات نوشہرہ کے سیف الرحمان کے نام ٹرانسفر کروائے گئے۔
سی ٹی زی حکام کے مطابق سیف الرحمان کے نام پر رجسٹرڈ ٹرک دھماکے میں استعمال ہوا ہے۔ شاہدرہ پولیس اور ٹرک کے کاغذات ٹرانسفر کروانے والے ایجنٹوں کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔
واضح رہے کہ 8 اگست کو سگیاں پل کے قریب فروٹ سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں اور ایک نجی سکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Leave a Reply