بھارتی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ سے شادی کرنے پر مسلمان سیاستدان کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں
ممبئی(میڈیا پاکستان)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر اور بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رکن ابواعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی کو ہندو اداکارہ سے شادی کرنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے امریکہ میں مادھوری ڈکشٹ کی حقیقی زندگی پر اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے سیریل بنانے کا اعلان کر دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ ٹاکیہ اور فرحان اعظمی 2009میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،دونوں کا ایک 5سال کا بیٹا میکائل اعظمی بھی ہے، تاہم ہندو لڑکی کی ایک مسلمان سے شادی بھارتی انتہا پسندوں کو ہضم نہ ہوئی اور شادی کے 8سال بعد بھی انہوں نے اس جوڑے کی زندگی میں مشکلات کھڑی کررکھی ہیں ، فرحان اعظمی نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دو روز قبل انہیں نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس نے انہیں عائشہ سے شادی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، فرحان نے نامعلوم شخص کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اس شخص کا تعلق ممکنہ طور پر راجستھان ہندو سینا کے انتہا پسند گروپ سے ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب عائشہ ٹاکیہ نے اس معاملے پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اس معاملے پر مجھے اپنی رائے پیش کرنے کی کوئی ضرورت ہے کیونکہ میں فرحان کے ساتھ شادی کرکے بہت خوش ہوں اور دوسرے لوگ ہمارے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔
Leave a Reply