بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
(میڈیا پاکستان )ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کررہا ہے لیکن عالمی برادری اس کا مؤقف مسترد کرچکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے، قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے اور مزید 8 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے حریت رہنماؤں کی نظر بندی و گرفتاری کی مذمت کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مربوط کارروائی اور مکمل امن کے لیے کوشاں ہیں، ایسا سرحدی انتظام چاہتے ہیں جہاں عوام، تجارت، راہداری سہولیات حاصل ہوں جب کہ داعش، منشیات و انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر سرحدی انتظام ضروری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین پر عدم استحکام کے باعث داعش کو جگہ مل رہی ہے اور وہاں داعش کی موجودگی پاکستان کے لیے خطرہ ہ
Leave a Reply