بھارت اور افغانستان سے جوابی امن اقدامات کا مطالبہ
سیالکوٹ: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے، خاص طور پر بھارت اور افغانستان سے، جو پاکستان کی جانب سے دیرپا امن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا مثبت جواب نہیں دے رہے۔
حالی ہی میں وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے والے خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ پاکستان کی امن اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بھارت اور افغانستان کے لیے اہم وقت ہے کہ وہ اچھے ہمسایوں کی طرح پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کی امن کوششوں کے آغاز کا مثبت جواب دیں اور الزامات لگانا بند کریں‘۔
وفاقی وزیر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت مستقل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کے علاہ بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں میں مدد کررہا ہے جس کا مقصد ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔
Leave a Reply