لاہور(میڈیا پاکستان)تحصیل شالیمار موضع سلامت پورہ میں سگی بہنوں اور بچوں کو وراثتی حصے سے محروم کرنے کی کوشش ناکام، تحصیلدار شالیمار اسد رشید بٹ نے دھوکہ دہی ،جعلسازی سے وراثتی جائیداد ہتھیانے میں ملوث افراد پرمقدمہ درج کروادیا، جعلساز موقع سے فرارہونے میں کامیاب،مقامی تھانے نے ملزمان کو گرفتارکرنے کی بجائے تحفظ فراہم کرنا شروع کردیا۔مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے موضع سلامت پورہ میں ایک کروڑ روپے مالیت کی 10مرلہ وراثتی زمین سے سگی بہنوں اور بچوں کو محروم کرنے کی کوشش کرنے والوں پر تحصیلدار شالیمار اسد رشید بٹ نے مقدمہ درج کروادیا،مزید معلوم ہوا کہ سلامت پورہ میں دس مرلہ رقبہ تعدادی کی وراثت کے دوران محمد عارف ولد صادق نے انتقال وراثت نمبری24560کی تصدیق کے وقت بدنیتی، دھوکہ دہی اورجعلسازی کی نیت سے اپنی 3سگی بہنوں اور ان کے بچوں سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے ان کا شرعی حصہ جائیداد بھی اپنے نام لگوانے کی کوشش کی جس کا انکشاف ہونے پر تحصیلدار اسد رشید بٹ نے گواہا ن اور ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے پولیس ہربنس پورہ کو تحریری درخواست دیدی بلکہ موقع پر اطلاع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی گئے ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ تھانہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ جبکہ ملزمان کے خلاف تحصیلدار اسد رشید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر1348/17درج کرلیا گیا۔
Free Palestine Free Palestine and all arabs