جب سے سیاست شروع کی، ایک ہی ٹرین پر بیٹھا ہوں، خواہ وہ رکی یا چلی، شیخ رشید کو دوسری ٹرین مبارک ہو: چوہدری نثار
اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ممکنہ استعفے اور پارٹی چھوڑنے سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ میں کسی آوارہ ٹرین کی سواری نہیں، جو کچھ بھی ہوں، 33 سال سے وہی ہوں، شیخ رشید کو دوسری ٹرین مبارک ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”شہباز شریف نے کہا ابھی ہم بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے تو میں نے جواب دیا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی دبنگ بات کہہ دی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں کسی آوارہ ٹرین کی سواری نہیں ہوں، جب سے سیاست کا آغاز کیا اس وقت سے ایک ہی ٹرین پر بیٹھا، خواہ وہ رکی یا چلی۔ میں جس ٹرین پر بیٹھا ہوں، اسی ٹرین کی سواری ہوں اور مشکل ترین سفر میں بھی اسی ٹرین پر ہی سفر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی ہنگامہ خیز پریس کانفرنس شروع ہوگئی , براہ راست دیکھئے
انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوں، 33 سال سے وہی ہوں، شیخ صاحب ! آپ کو دوسری ٹرین مبارک ہو۔ سیاسی ماہرین کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے یہ بات کر کے واضح طور پر اشارہ دیدیا ہے کہ وہ استعفیٰ دے رہا ہیں اور نہ ہی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
Leave a Reply