جدید سہولیات سے مزین ہوا وے وائی 7 پرائم متعارف
اسلام آباد: (میڈیا پاکستان )مایہ ناز چینی کمپنی ہوا وے نے اپنا جدید ترین سمارٹ فون وائی 7 پرائم متعارف کرا دیا۔ وائی سیون پرائم موبائل پریمیم صنعتی ڈیزائن کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ بیٹری، پاور سیونگ ٹیکنالوجی اور شاندار کیمرہ جیسی سہولیات سے مزین ہے۔
کمپنی کے مطابق ہوا وے وائی سیون پرائم کو شاندار طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، مٹیلیک باڈی اور مختلف رنگوں کے ساتھ ہوا وے وائی سیون پرائم ایک مضبوط، خوبصورت اور صنعتی خوبصورتی کا حامل ہے۔ صارفین کی ضرورت کے مطابق اس کے فیچرز تیار کئے گئے ہیں۔اس کے رنگوں اور گرافکس کو شاندار بنانے کے لئے 5.5 انچ بڑا ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، گلاس سکرین 2.5 ڈی اور خمدار ڈیزائن کی وجہ سے اس کی گرفت زیادہ آرام دہ بن گئی ہے۔ اپنی طاقتور 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہوا وے سمارٹ پاور سیونگ ٹیکنالوجی پورے دن کے لئے کافی ہے۔ ہوا وے وائی سیون پرائم طاقتور کوالکوم اوکٹا کور پروسیسر کا حامل ہے۔ اس جدید ترین موبائل میں 12 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل F2.0 فرنٹ لینس سے لیس ہے۔
بہترین سیلفی فیچرز میں 10 لیولز بیوٹی موڈ سے دیگر بیوٹی ایپ کو استعمال کئے بغیر سیلفی بنائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح پینورامک سیلفی کے ذریعے دوستوں کے ساتھ بڑی تصویر بنائی جا سکتی ہے۔ ہوا وے وائی سیون پرائم 1.25 ایم پکسلز کا حامل ہے جس سے کیمرہ تیزی سے حرکت کرتے ہوئے مناظر اور کم روشنی میں تصاویر بنا سکتا ہے۔ ہوا وے کے ایموشن یوزر انٹر فیس سگنیچر (ای ایم یو آئی) کو ہوا وے وائی سیون پرائم میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو براہ راست ای ایم یو آئی 5.1 کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ہوا وے وائی سیون پرائم کی قیمت 24999 روپے ہے اور یہ منگل سے فروخت کے لئے دستیاب ہے۔
Leave a Reply