لاہور (میڈیا پاکستان) جرمن نژاد سائیکلسٹ باستی گڈمین دنیا میں امن کا پیغام عام کرنے کے لیے اپنی نئی منزل بھارت کے شہر امرتسر کی جانب روانہ ہوگیا، باستی گڈمین بھی لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ نکلے، ان کا کہنا تھا پاکستانی کی خوبصورتی سے متاثر ہیں ‘‘لاہور لاہور اے بھی ‘‘کہا۔ تفصیلات کے مطابق باستی گڈمین امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے شہر امرتسر پہنچیں گے۔ جرمن نژاد سائیکلسٹ نے ایک ہفتہ زندہ دلوں کے شہر لاہور میں جبکہ بیس روز سے زائد پاکستان میں قیام کرکے چوبیس مختلف جگہوں پر پودے لگائے اور امن کے پیغام کوعام کیا،باستی گڈمین کو کریم بلاک پارک کے مالی نے گلدستہ پیش کرکے آئندہ سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جرمن نژاد سائیکلسٹ نے لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ بھی لاہوریوں کے اندازمیں ہی کیا ،ان کا کہنا تھا ’’ لاہور، لاہور اے’’ باستی گڈمین نے کہا کہ انہیں لاہوریوں کی مہمان نوازی اورکھانے بہت پسند آئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا چکر مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس ضرور آئوں گا۔ باستی گڈمین اپنی بانس کی بنی سائیکل پر چار لاکھ کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جرمن سائیکلسٹ کا عزم پوری دنیا میں چار لاکھ پودے لگانا ہے تاکہ امن کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاسکے۔
Free Palestine Free Palestine and all arabs