جعلی رسیدوں کے ذریعے ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین محمود اور عثمان 12روز ہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے
لاہور(میڈیا پاکستان)جعلی رسیدوں کے ذریعے ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین محمود اور عثمان کا نیب کو 12روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے ایل ڈی اے کے دو ملزمان محمود اور عثمان کو مزید ریمانڈ کے لئے پیش کیا ،عدالت کوبتایا کہ دونوں ملزمان سے ابھی کروڑوں کی رقم برآمد کرنی ہے ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے اس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزمان کا 12روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔ملزمان پر الزام ہے کہ وہ کمرشل پلازوں کو کیے جانے والے جرمانے وصول کرکے ان کی جعلی رسیدیں فائلوں میں لگادیتے تھے جس سے ایل ڈی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین محمود اور عثمان ریمانڈ پر جرمانوں کی جعلی رسیدیں بنانے کا الزام ہے
Leave a Reply