جی ٹی روڈ سے خود کو بحال کرانے نہیں، گھر جا رہا ہوں،نااہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا صرف جواز ڈھونڈا گیا ،نواز شریف
اسلام آباد (میڈیا پاکستان)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا جی ٹی روڈ سے خود کو بحال کرانے کیلئے نہیں بلکہ گھر جا رہا ہوں، ججوں نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ مجھ پرکوئی الزام نہیں ،نااہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا صرف جواز ڈھونڈا گیا ، نکالا تھا تو ایسی بات پر نکالتے جس کی سمجھ آتی ،پنجاب ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھانواز شریف نے کہا جے آئی ٹی میں مخالفین کو ڈالا گیا اگر نیب کیخلاف اپیل کرنی پڑی تو کس کے پاس جائیں گے ،وکیل کسے کریں گے کسے منصفی چائیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا مجھے سسیلین مافیا کہا گیا کیا مافیا کبھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتا ہے،نیب قانون کے خاتمے کا ارادہ تھا لیکن مجھے موقع نہیں ملا،سابق وزیراعظم نے کہا سوچنے والی بات ہے کہ ملک آئین بنا لیکن پھربھی مارشل لاءلگتے رہے ،1973 کے بعد 3 ڈکٹیٹر آئے اورکوئی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا ،ان سوالوں کا جواب مانگ رہے ہیں کہ یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا۔
Leave a Reply