جی ٹی روڈ کا مسافر فیروز والامیں، شہباز شریف سابق وزیر اعظم کا استقبال شاہدرہ میں کریں گے
لاہور (میڈیا پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے مشن جی ٹی روڈ کی اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ان کا قافلہ فیروز والا میں پہنچ گیا ہے جس کے بعد وہ شاہدرہ میں مختصر خطاب کرنے کے بعد داتا دربار جائیں گے تاہم مسلم لیگی رہنماﺅں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم کا استقبال شاہدرہ میں کریں گے اور اس کے بعد دونوں بھائی داتا دربار حاضری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کا مشن جی ٹی روڈ جو چار روز قبل پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے شروع ہوا تھا اپنی اختتامی منزل لاہور کے قریب فیروز والا میں پہنچ گیا ہے ، انہیں رخصت تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گلے لگا کر کیا تھا مگر ان کے استقبال کے لئے ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کریں گے، شہباز شریف سابق وزیر اعظم کا استقبال شاہدرہ میں کریں گے جبکہ اس کے بعد دونوں بھائی داتا دربار جائیں گے ، جہاں وہ دربار پر حاضری دیں گے تاہم تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا شہباز شریف سابق وزیر اعظم کے ساتھ اختتامی سیشن میں سٹیج پر بیٹھیں گے اور خطاب کریں گے یا صرف استقبال کے بعد داتا دربار ہی تک ساتھ ہوں گے۔
Leave a Reply