حسن نواز کے پیچھے پیچھے شہری خاموشی سے شاپنگ مال میں داخل ہوگیا لیکن پھر پاس جاتے ہی کیا حرکت کی؟ دیکھ کر ہر پاکستانی دنگ رہ گیا
لندن میّڈیا پاکستان) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز برطانیہ کے کسی شاپنگ مال میں گئے تو ان کے پیچھے پیچھے ایک پاکستانی بھی وہاں داخل ہوگیا اور بڑے پیار سے ان کے ساتھ ہاتھ ملایا اور حال احوال پوچھنے کے بعد نعرہ لگادیا ”گلی گلی میں شور ہے، ابوجی چور ہیں“۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکمرانوں اور ان کے بچوں کے ٹھاٹھ کی عام آدمی تاب نہیں لا سکتا کیونکہ وہ یہ شان و شوکت دیکھنے کی کوشش بھی کرے تو سیکیورٹی پر مامور کڑیل جوان اس عام آدمی کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں لیکن جب یہی حکمران اور ان کے بچے بیرون ملک جاتے ہیں تو نہ صرف عام لوگوں کی زندگی بسر کرتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ کسی قسم کی سیکیورٹی بھی نہیں ہوتی۔کچھ عرصہ پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک غیر ملکی ایئر پورٹ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جوتے اتار کر اپنی جامہ تلاشی دے رہے تھے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف ، حسین نواز ، شرجیل میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز گاہے بگاہے سامنے آچکی ہیں جن میں انہیں برطانیہ کی سڑکوں پر عام آدمی کی طرح گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن نواز ایک عام آدمی کی طرح معمول کے کپڑوں میں ملبوس ایک شاپنگ مال میں تنہا داخل ہوتے ہیں تو ایک پاکستانی بھی ان کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا ان کے پاس جا پہنچتا ہے۔ نا معلوم پاکستانی حسن نواز کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور پھر حال احوال پوچھتا ہے ، پھر گھر والوں اور بالخصوص والد صاحب کا بھی حال جانتا ہے۔
حسن نواز مسکراتے ہوئے انہیں جواب دیتے اور خیریت سے آگاہ کرتے ہیں جس کے بعد وہ پاکستانی ان سے عدالت میں پاناما کیس کے تجربے کے بارے میں پوچھتا ہے جس پر حسن نواز کہتے ہیں کہ ان کا یہ تجربہ اچھا رہا ۔ حسن نواز سے الوداع ہوتے ہوئے وہ پاکستانی نعرہ لگاتا ہے” گلی گلی میں شور ہے، ابو جی چور ہیں، نواز شریف چور ہیں“۔حسن نواز اس پاکستانی کا شکریہ ادا کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
Leave a Reply