حمزہ شہباز بضد،مریم نواز اور کلثوم نواز نے تہمینہ درانی کو خاتون اول بنانے کی مخالفت کردی: خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا
اسلام آباد(میڈیا پاکستان) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے آنیوالے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے وزیراعظم ہاﺅس میں تہمینہ دورانی کو بطور خاتون اول رکھنے کے حوالے سے مریم نواز،بیگم کلثوم نواز دو ٹوک مخالفت کر دی ہے۔حمزہ شہباز نے بھی انا کا مسئلہ بناتے ہوئے اپنی سوتیلی والدہ تہمینہ کو ہی وزیر اعظم ہاﺅس لانے اور خاتون اول بنانے پر بضد ہو گئے ہیں۔
آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شریف برادران کے درمیان گزشتہ شب سے خاتون اول کے حوالے سے کافی بحث کی جارہی ہے ،بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیٹی مریم کے مشورہ پر میاں محمد نواز شریف کو دوٹوک الفاظ میں کہ دیا ہے کہ وہ اپنی دیوارانی تہمینہ کو بطور خاتون اول برداشت نہیں کر سکتی ہیں ،لہذا شہباز شریف سے کہ دیا جائے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وہ کسی صورت تہمینہ دورانی کو وزیراعظم ہاﺅس نہ لائیں۔حمزہ شہباز نے اپنے والدہ سے وعدہ کر لیا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں بطور خاتون اول ہی قیام کریں گی،حمزہ کا کہنا ہے کہ فیملی کے اندر ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکیں گے کہ ہمیں ڈکٹیٹ کیا جائے۔
Leave a Reply