دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہوگئے، بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا
اسلام آباد: (میڈیا پاکستان ) طلال چودھری کابینہ کا حصہ بن گئے، طلال چوہدری چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ دیا گیا جبکہ دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہوگئے، بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ،حلف برادری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، دانیال عزیز کا نام حلف اٹھانے والے وزرا کی فہرست میں شامل تھا۔
کابینہ کے دیگر ارکان میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندر حیات بوسن، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، خرم دستگیر، رانا تنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میرحاصل بزنجواور مرتضی جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیر زمان، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، جنید انور، عابد شیر علی، ایاز شاہ شیرازی، دوستن خان ڈومکی عثمان ابراہیم اور جام کمال وزیر مملکت ہوں گے۔
واضح رہے پاناما کیس میں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے شریف خاندان کا بھرپور دفاع کیا، ہر مشکل اور آسانی میں انکے حق میں وضاحتیں اور دلیلیں بھی دیں۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید نشانہ بنایا تھا۔
Leave a Reply