دنیا بھرکی طرح بھارت میں بھی جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
نئی دہلی (ًٰمیڈیا پاکستان): دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی جشن آزادی پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا، محب وطن پاکستانیوں نے بھارت کی فضاؤں میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی خوشی منائی، نئی دہلی کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے جشن کی محفل سجائی گئی، قائمقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، قائمقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے بھارتی دارالحکومت کی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
تقریب میں شریک بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے، قائمقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں بھارت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے، سب نے دل کھول کر اپنی وطن سے محبت کا اظہار کیا، سب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، شرکا نے اس ارض پاک کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم بھی کیا۔
Leave a Reply