دیوانے کا خواب(حامد میر)

(ایمرا نیوز)
یہ ایک سرد شام تھی۔ میں ایک سینئر سیاستدان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھا اُن کی گرما گرم باتیں سُن رہا تھا۔ یہ گفتگو میرے لئے کسی آتش دان کی حدت سے کم نہ تھی کیونکہ سیاستدان کا تعلق اپوزیشن سے نہیں‘ حکومت سے تھا۔ حکومت کے ایک اہم عہدے پر بیٹھا ہوا سیاستدان جب اپنی ہی حکومت کی نااہلی کے قصے سنا رہا ہو تو اُس کے الفاظ کی حدت بڑا مزا دیتی ہے، لیکن اُس شام مجھے ایک ڈنر میں پہنچنا تھا۔ میں بار بار اپنے میزبان سے اجازت طلب کر رہا تھا لیکن وہ مجھے کوئی نہ کوئی ایسی کہانی سننے پر مجبور کر دیتے جس میں کبھی عمران خان اور کبھی عثمان بزدار ایک انتہائی ناتجربہ کار اور ناموزوں حکمران نظر آتے۔ جن کے دورِ حکومت کا آغاز اُن کے انجام کی خبر دے رہا ہے۔ یہ سینئر سیاستدان آصف زرداری کی حکومت میں بھی شامل رہے اور نواز شریف کی حکومت میں بھی اہم عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی گفتگو سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ عمران خان وہی کر رہے ہیں جو زرداری اور نواز شریف کرتے رہے اور آخرکار عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو زرداری اور نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے۔ میں بار بار اپنے میزبان کی خدمت میں عرض کر رہا تھا کہ آپ اپنی حکومت کو چھ ماہ تو دیدیں، چھ ماہ کے بعد ہم آپ کا حساب کتاب کر لیں گے تو تنگ آ کر عمران خان کے اس اہم اتحادی نے مجھے کہا کہ شکر کرو زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے سے ابھی تک نالاں ہیں، جس دن ان کے معاملات طے پا گئے اُس دن ہماری حکومت ٹوٹی ہوئی تسبیح کے دانوں کی طرح بکھر جائے گی۔ میں نے اپنے اس بہت پرانے تعلق دار سے گزارش کی کہ آپ یہ باتیں وزیراعظم عمران خان کے گوش گزار کریں۔ دو دن بعد اُن کی عمران خان سے ملاقات بھی ہو گئی لیکن یہ پتا نہیں کہ اُنہوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کیں یا نہیں کیونکہ اُن کی زیادہ تر شکایتوں کا تعلق حکومتی معاملات میں غیر منتخب افراد کی مداخلت سے تھا، جس میں جہانگیر ترین سرفہرست تھے۔ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے کرپشن پر نااہل قرار دیا اور اُنہیں ایسے وزیراعظم کے اردگرد نظر نہیں آنا چاہئے جو دن رات کرپشن کے خلاف تقریریں کرتا ہے، لیکن حکومت کی ہر غلطی اور ہر نااہلی کی ذمہ داری جہانگیر ترین پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

کیا ایف آئی اے کو اصغر خان کیس بند کرنے کا حکم جہانگیر ترین نے دیا ہے؟ ایف آئی اے تو عمران خان کے ماتحت ہے اور خان صاحب جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں بتایا کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کرپٹ ہے اور یہ کرپٹ لوگ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر سکتے، یہ کام تو صرف میں کر سکتا ہوں۔ خان صاحب وزیراعظم بنے تو ان کی براہِ راست نگرانی میں کام کرنے والی ایف آئی اے کہہ رہی ہے کہ اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں کیونکہ شواہد موجود نہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کے مقدمے کو بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس مقدمے کو آگے بڑھانا وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وزارتِ داخلہ کو اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ویسے بھی مشرف صاحب کے وکیل فروغ نسیم وزیرِ قانون بن چکے ہیں تو یہ مقدمہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے؟ اس معاملے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی خاموشی اختیار کئے رکھی اور مسلم لیگ (ن) نے بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد مشرف کو ملک سے بھگا دیا۔ یہ سب کچھ ایک خاموش سمجھوتے کا نتیجہ تھا جس میں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملوث تھے۔ یہ کہنا صریحاً غلط ہے کہ سپریم کورٹ نے مشرف کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی البتہ سپریم کورٹ چاہے تو مشرف کو پاکستان واپس لانے کا حکم دے سکتی ہے۔ مشرف ہماری سیاست میں ایک این آر او کی وجہ سے بدنام ہیں جس پر اُنہوں نے بطور آرمی چیف دستخط کئے۔ یہ ایک علانیہ سمجھوتہ تھا لیکن پاکستان کی سیاست میں خاموش سمجھوتوں کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ میں حسین شہید سہروردی کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے بھی کئی این آر او کئے۔ پہلا این آر او اُس زمانے کی کنگز پارٹی (ری پبلکن پارٹی) کے ساتھ اتحاد تھا۔ دوسرا این آر او یہ تھا کہ جب 1954ء میں گورنر جنرل غلام محمد پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کو توڑنا چاہتا تھا تو اُس نے ہمارے ایک بزرگ اخبار نویس زیڈ اے سلہری کو سہروردی کے پاس بھیجا۔ سہروردی نے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کر دیا جو پاکستان ٹائمز میں شائع ہوا اور اسمبلی توڑ دی گئی۔ اسمبلی کے اسپیکر مولوی تمیز الدین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور یہاں سے فیصلہ غلام محمد کے خلاف آیا لیکن سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد منیر نے نظریۂ ضرورت ایجاد کر کے غلام محمد کا اقدام جائز قرار دے دیا (مزید تفصیل کے لئے کنور انتظار محمد خان ایڈووکیٹ کی کتاب ’’ایمان فروش ججوں کی داستان‘‘ پڑھیے)۔

سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد حمود الرحمان کمیشن قائم کیا گیا تھا۔ اس کمیشن نے سانحہ مشرقی پاکستان کی صرف فوجی نہیں بلکہ سیاسی وجوہات پر بھی غور کیا اور یہ سفارش کی کہ جنرل یحییٰ خان، جنرل عبدالحمید خان، جنرل پیرزادہ، جنرل گل حسن، جنرل غلام عمر اور جنرل مٹھا کے خلاف 25مارچ 1969ء کو ایوب خان حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں ٹرائل کیا جائے۔ کمیشن کی رپورٹ میں اقلیم اختر رانی عرف جنرل رانی سمیت کئی خواتین کا بھی ذکر تھا جن کے جنرل یحییٰ خان سے تعلقات تھے۔ بھٹو حکومت نے جنرل یحییٰ اور جنرل رانی کو نظر بند تو کر دیا لیکن ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا۔ ایس ایم ظفر ان دونوں کے وکیل تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب ’’میرے مشہور مقدمے‘‘ میں لکھا ہے کہ جنرل رانی کو تربیلا ڈیم کا ٹھیکہ دلوانے، سرکاری جہاز استعمال کرنے اور سعودی عرب میں کاروبار جیسے الزامات کا سامنا تھا۔ یحییٰ خان پر آئین سے غداری کا الزام تھا لیکن ان سب الزامات پر مقدمات نہ چلائے گئے۔ جب ایس ایم ظفر نے جنرل یحییٰ خان اور جنرل رانی کی نظر بندی کو عدالت میں چیلنج کیا تو حکومت نے ان کی نظر بندی ختم کر دی۔ کیا یہ این آر او نہیں تھا؟ لیکن ذوالفقار علی بھٹو کو اس این آر او کے نتیجے میں پھانسی ملی۔

جس جس نے این آر او دیا اور جس نے این آر او لیا اُسے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا۔ نواز شریف نے مشرف کے ساتھ این آر او کیا اور سعودی عرب چلے گئے۔ آج نواز شریف پھر جیل میں ہیں۔ آصف علی زرداری نے بھی مشرف کے ساتھ این آر او کو قائم رکھا اور آج اُنہیں پھر کرپشن کے الزامات اور گرفتاری کے خدشات کا سامنا ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ این آر او کی مخالفت کی لیکن اصغر خان کیس میں وہ نجانے کس کے ساتھ این آر او کر رہے ہیں۔ مشرف کے خلاف آئین سے غداری کے مقدمے میں عمران خان کی پالیسی زرداری اور نواز شریف کی پالیسی سے مختلف نہیں۔ اس پالیسی سے عمران خان اپنی حکومت کو محفوظ سمجھیں گے لیکن وہ پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔ قانون کی بالادستی کا مطلب ہے قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے۔ نواز شریف نے کرپشن کا اعتراف نہیں کیا لیکن انہیں عدالت سے سزا مل چکی ہے۔ اسد درانی آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں، سپریم کورٹ ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے چکی ہے لیکن اُنہیں سزا نہیں ملی۔ مشرف کو سپریم کورٹ آئین شکن قرار دے چکی، اُنہیں سزا نہیں ملی۔ عمران خان کی سیاسی بقا کی ضمانت اس قسم کے خاموش این آر او نہیں بلکہ قانون کی بالادستی ہے۔ اگر میری باتیں دیوانے کا خواب لگیں تو بے شک نظر انداز کر دیں لیکن پھر آپ کے ساتھ وہی ہو گا جو زرداری اور نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے۔
(بشکریہ جنگ لاہور)

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88