ذائقہ دار مصالحہ گوشت کھانا پسند کریں گے؟
پاکستان بھر میں گزشتہ چند سال سے بیف کی جگہ مرغی نے لے لی ہے، تاہم اب بھی کئی گھرانوں میں گوشت کو فوقیت دی جاتی ہے۔
اگر گوشت تازہ اور بہترین مل جائے تو اس کے ذائقے کا مقابلہ مرغی نہیں کرسکتی۔
بیف کو ذائقہ دار کھانے میں تبدیل کرنا تھوڑا سا مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔
اگر گائے کے گوشت کی بات کی جائے تو اس کا ذائقہ سب سے منفرد ہوتا ہے، اور اس سے تیار کھانے مزید ذائقہ دار بنتے ہیں۔
مصالحہ گوشت بھی گائے کے گوشت سے زیادہ ذائقہ دار بنتا ہے۔
اجزاء
گائے کا گوشت ایک کلو ہڈیوں کے ساتھ (چھوٹی بوٹیاں کرلیں)
سرخ ٹماٹر آدھا کلو کاٹ لیں
دہی 300 گرام
کوکنگ آئل ڈیڑھ کپ
پیاز 2 عدد کاٹ لیں
ہری مرچ 6 سے 8 عدد (چاہیں تو کاٹ لیں، چاہیں توثابت رکھیں استعمال کریں)
ہرا دھنیا ایک گٹھی
دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک، لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
ہلدی حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ پائوڈر حسب ذائقہ
مکس گرم مصالحہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں گوشت کو ابال لیں، گل جانے پر پانی سے یخنی نکال دیں۔
ایک علیحدہ برتن میں پیاز کو بھن لیں، جب پیاز سرخ ہو جائیں تو اس میں ادرک، لہسن، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک اورہلدی ڈال کر فرائی کرلیں۔
جب تمام چیزیں فرائی ہوجائیں، اس میں گوشت ڈال کر کچھ دیر تک پکائیں۔
اب اس میں ٹماٹر اور دہی ڈال کر اس وقت تک پکائیں، جب تک تمام چیزیں مکس ہوجائیں اور ٹماٹر بلکل گل جائیں۔
آخر میں گرم مصالحہ پائوڈر، کالی مرچ اور تھوڑا سا ہرا دھنیا ڈال کر مزید 5 منٹ تک پکانے کے بعد اتار لیں۔
گرم گرم مصالحہ گوشت کو پلیٹوں میں نکال کر رائتہ اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔
Leave a Reply