رشوت اورفرائض میں غفلت ، اینٹی کرپشن میں اعلی سرکاری افسران کیخلاف انکوئریاں فوری نمٹانے کا حکم
لاہور(میڈیا پاکستان)قائم مقام ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن عدنان ارشد اولکھ نے لاہور ڈویژن کی حدود میں تعینات 22صوبائی محکموں میں تعینات گریڈ 17،18اور 19کے افسران کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں پرزیر سماعت انکوائریوں اور درج شدہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کا عندیہ دے دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد نواز گوندل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن محمد عمر مقبول ،ڈاکٹر امتیاز محسن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی طرف سے گریڈ 17یا اس سے زائد کے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی جن کی انکوائریاں اور کیس اینٹی کرپشن میں چل رہے ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن میں ضلع لاہور ،شیخوپورہ،ننکانہ اور قصورمیں سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواستیں موصول ہوئیں اور رواں سال کے دوران اس کے علاوہ متعدد کے خلاف کرپشن ،رشوت وصولی ،اختیارات کے ناجائزا ستعمال اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کے الزام کے تحت انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں جبکہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں بیشتر مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں جن افسران کے خلاف سنگین الزامات کے تحت کیس ،انکوائریاں اور درخواستوں کی سماعت کی جارہی ہے ان میں افسران کا تعلق محکمہ ریونیو ،ایل ڈی اے،پولیس،ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے ،ایجوکیشن اور کوآپریٹو سے سے ہے اس طرح ایریگیشن ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،محکمہ خوراک،رنگ روڈ سمیت ٹریفک اور پی ایچ اے کے افسران بھی شامل ہیں
Leave a Reply