سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،ڈی آئی جی عبدالجباراورانسپکٹرشیخ عاصم کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری
لاہور(میڈیا پاکستان)انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت 10اگست تک ملتوی کردی ہے ،گزشتہ روزسماعت کے موقع پر121پولیس اہلکارعدالت میں حاضر ہوئے جبکہ عدالت کی جانب سے ڈی آئی جی عبدالجباراورانسپکٹرشیخ عاصم کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردئیے گئے ہیں۔
عدالت نے ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے پولیس اہلکاروں کے خلاف دائراستغاثے پرسابق آئی جی سمیت 124اہلکاروں کوحاضری کے لئے گزشتہ روز طلب کیا تھاجس میں سے 121پولیس اہلکارپیش ہوئے ،ڈی آئی جی عبدالجبار اورانسپکٹرشیخ عاصم ملک سے باہرہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے جس پرعدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں جبکہ سابق آئی جی مشتاق سکھیرالاہورہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے،عدالت نے عمرورک،سابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن عثمان،ایس پی اقبال رضااورایس پی ڈاکٹرفرخ رضا سمیت 121اہلکاراورافسران کی حاضری مکمل کرنے کے بعد مزیدسماعت 10اگست تک ملتوی کردی ہے۔
عدالت میں اس وقت پولیس کی طرف سے انسپکٹرعامرسلیم سمیت 42افراداورادارہ منہاج القران کی طرف سے 124پولیس اہلکاروافسران کے خلاف الگ دائر کیسوں کواکٹھا کرکے سماعت کی جا رہی ہے،گزشتہ روز سماعت کے موقع پرعدالت کے باہرپولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔
Leave a Reply