سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
کینڈی : بھارت نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 171 رنز سے شکست دے کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی ہردیک پانڈیا مین آف دی میچ جبکہ شیکھر دھون کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے جس میں شیکھر دھون کے 119 اور ہردیک پانڈیا کے 108 عمدہ رنز بھی شامل ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں کے ایل راہول نے 85، چتیشور پجارا نے 8، ویرات کوہلی نے 42، اجنکیا ریحانے نے 17، روی چندرن ایشوین نے 31، وردھیومن ساہا نے 16، کلدیپ یادیو نے 26، محمد شامی نے 8 اور اومیش یادیو نے 3 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے لکشن سنداکن سب سے کامیاب باو¿لر رہے جنہوں نے 35 اوورز میں 132 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ملندا پشپا کمارا نے 3 اور ویشوا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی پہلی اننگز کے 487 رنز کے جواب میں سری لنکن بلے باز ریت کی دوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 135 رنز بنا کر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرونارتنے نے 4، اوپل تھرنگا نے 5، کوشل مینڈس نے 18، اینجلو میتھیوز نے 0، نیروشن ڈیکویلا نے 29، دلرووان پریرا نے 0، ملندا پشپاکمارا نے 10، لکشن سنداکن نے 10 رنز بنائے جبکہ ویشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تباہ کن باو¿لنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور روی چندرن ایشوین نے 2,2 اور ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے دوسری اننگز کھیلنے کے بجائے سری لنکا کو فالو آن کرانے کافیصلہ کیا تو اس مرتبہ بھی سری لنکن بلے باز بھارتی باو¿لرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی اور یوں اسے اننگز اور171 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا جبکہ 5 کھلاڑی تو دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین نے 4، محمد شامی نے 3، اومیش یادیو نے 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہردیک پانڈیا کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
Leave a Reply