سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملک بدر
اسلام آباد ( میڈیا پاکستان ) سعودی عرب سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے ایمنسٹی سکیم شروع کی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار 905 پاکستانی جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے اگلے 2 ماہ کے اندر واپس پاکستان بھجوائے جائیں گے ۔
دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں ریاض اور جدہ میں پاکستانی مشنز میں اطلاعات کاؤنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں ، علاوہ ازیں پاکستان کے سفارتخانوں اور مشنز میں مزید سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی سفری دستاویزات کی تیاری میں مدد فراہم کر رہا ہے ، پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 251 پاکستانیوں کو ایمرجنسی سفری دستاویزات اور پاسپورٹ میں تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
Leave a Reply