سماجی رابطے کی ویب سائٹس آپ کو مفت سہولت کیوں فراہم کرتی ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں گوگل اور فیس بک سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس آپ کو مفت سہولت کیوں فراہم کرتی ہیں؟
اس دنیا میں کچھ بھی مفت نہیں۔ نہ گوگل نہ فیس بک اور نہ ہی انٹرنیٹ۔
تو سوال یہ ہے یہ کمپنیاں انٹرنیٹ کے زریعے اربوں ڈالرز کیسے کما رہی ہیں؟
کیونکہ کہ ان کا پروڈکٹ ان کی سروس نہیں بلکہ ہم ہیں۔ یہ تمام ویب سائٹس ہماری پہچان ایڈورٹائزر کو بیچتی ہیں۔ ہم کیا لائک کرتے ہیں، کیا شئیر کرتے ہیں اور کیا سرچ کرتے ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا ایڈورٹائزرز کو بیچا جاتا ہے۔
جس کے بعد ہماری پروفائل پر ان سے وابستہ اشتہارات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کسی برگر کی تصویر کو لائک کرتے ہیں یا شئیر کرتے ہیں تو آپ کی پروفائل پر مکڈانلڈز اور کے ایف سی جیسے فوڈز پروڈکٹس کے اشتہارات آںے شروع ہو جائیں گے۔
یہ اربوں ڈالرز کا بزنس ہے، جس سے ہم چاہ کر بھی نہیں بچ سکتے۔
Leave a Reply