سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی او قانونی راستہ اپنائیں گے ،جو گناہ کیا ہی نہیں اس پر سزا کیسے قبول کر لیں،راناثنااللہ
لاہور(میڈیا پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے جے آئی ٹی سے متعلق اپنا موقف دہراتے رہیں گے ،وزیراعظم کون ہو گا پارٹی جو مناسب سمجھے گی فیصلہ کرے گی،پارٹی کے فیصلوں پر قبل ازوقت بات کرنا مناسب نہیں،45 دن کیلئے عبوری یا مستقل وزیراعظم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاسپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی او قانونی راستہ اپنائیں گے ،جو گناہ کیا ہی نہیں اس پر سزا کیسے قبول کر لیں ججز قابل احترام ہیں کسی کی ذات پر بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،انہوں نے کہا جو تنخواہ لی ہی نہیں اس پر کیسے نااہل کیا جا سکتا ہے ،ہم سے 70 سال پرانا حساب مانگا جا رہا ہے اورلوگوں سے تو 20 سال کا حساب نہیں نکل رہا اورجب حساب میں کوئی ثبوت نہیں تو اقامہ کا معاملہ اٹھادیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام کی عدالت میں لے کر جائیں گے۔
Leave a Reply