شاہد خاقان عباسی عبور ی اور شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے :نوازشریف نے اعلان کر دیا
اسلام آباد(میڈیا پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف مستقل وزیراعظم ہوں گے جبکہ عبور ی طور پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پنجاب ہاوس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مستقل وزیراعظم کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے نام کی توثیق کر دی گئی جبکہ عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام فائنل کیا گیا اور تمام لیگی رہنماوں نے نوازشریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ آپ کو فخر ہوناچاہیے آپ کے پارٹی سربراہ کا دامن صاف ہے، قوم کو پتا چل رہاہے کہ ڈس کوالیفیکیشن کیوں ہوئی،کہتے ہیں تنخواہ کیوں نہیں لی؟اثاثہ ہے،اس لیے ڈکلیئرکرناچاہیے تھا،جب تنخواہ وصول ہی نہیں کی تو ڈکلیئر کیوں کرنا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ یہاں جیبیں بھری ہوئی ہیں اور یہ ڈکلیئر نہیں کرتے ، یہ کیا ہورہاہے؟ عوام کو فیصلہ کرنا ہے۔نوازشریف کا کہناتھا کہ ملک کو واپس کس سمت میں لےجایاجارہاہے؟ ،ہراثاثے اورذرائع آمدن کو ڈکلیئر کیا ہوا ہے، میں اپنے ہر اثاثے پر ٹیکس دیتا ہوں،تین نسلوں کے احتساب سے ملاکیا؟ایک اقامہ جو ذرائع آمدن ہی نہیں ہے۔
Leave a Reply