شاہ سلمان کے حکم کے بعد شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے شہزادے کو گرفتار کر لیا گیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کے مرتکب ہونے والے شہزادے کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سعودی شہزادہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہو ا نظر آ رہاہے ،ویڈیو کے وائرل ہونے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان میدان میں آئے اور انہوں نے دبنگ حکم جاری کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرنے اور سزا دینے کا حکم جاری کیا ۔
شاہ سلمان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ خصوصی فرمان میں حکام کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کے مرتکب شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔فریقین کا موقف سن کر ریکارڈ کریں تاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکے۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ جب تک شرعی عدالت فیصلہ نہ دے تب تک شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں۔شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ خلاف قانون کام کرنے والے افراد اپنے مقام ومرتبے، عہدے یا خاندانی اثرونفوذ کی بنائ پر قانون سے بالا تر نہیں۔ ریاست کا کوئی بھی شخص اگر دوسرے پر ظلم وزیادتی کا مرتکب ہوا ہوا اسے فوری طور پر قانون کٹہرے میں لا کر متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Leave a Reply