کراچی (ایمرا نیوز آن لائن )
پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اورسابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ایک ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کے غیرقانونی اثاثے ظاہر ہوگئے ۔ شرجیل میمن کی برطانیہ اور دبئی میں منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی غیرقانونی جائیدادوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق نیب کراچی کو شرجیل انعام میمن کیخلاف
انکوائری میں بیرون ممالک جائیدادوں کا سراغ مل گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں کل اثاثے تقریباً29کروڑ ظاہر کیے تھے جبکہ ان کے اثاثے ایک ارب 71کروڑ53لاکھ کے ہیں۔ نیب کو شرجیل میمن کے خلاف دبئی اور برطانیہ میں فلیٹ، ولاز اوردیگر جائیدادوں کے ثبوت مل گئے ہیں۔ شرجیل میمن کے دبئی کے
انٹرنیشنل گلف گروپ میں شیئر ز ہیں۔ نیب کراچی نے شرجیل انعام میمن کے خلاف سیکشن9Aکے تحت انکوائری مکمل کرلی ہے اور انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کی ہے ۔ اس سلسلے میں لیگل فرم سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔
Free Palestine Free Palestine and all arabs