شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیلئے نگران جج کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور (میڈیا پاکستان آن لائن) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیلئے نگران جج مقرر کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں جمع کرائی گئی جس میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیلئے مقرر کیے گئے نگران جج کی تعیناتی کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین اور اسلام کے تحت ہر شہری کو اپیل کا حق حاصل ہے ، آئین ہر شہری کو شفاف ٹرائل کاحق دیتا ہے۔ اعلیٰ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں، سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کیلئے نگران جج مقرر کرنا شفاف ٹرائل کے منافی ہے۔
پاناما کیس،چیف جسٹس نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج تعینات کردیا
واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں بینچ کی جانب سے چیف جسٹس کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ شریف خاندان کے خلاف دائر ہونے والے نیب ریفرنسز کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا جج مقرر کریں جس کے بعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدر آمد کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن کو نگران جج مقرر کیا تھا۔
Leave a Reply