شیخ رشید نے (ن) لیگ کی ریلی کو کمزور ترین ریلی قرار دیدیا
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی کو کمزور ترین ریلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلی مسترد کرنے پر پنڈی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ چوردروازے سے مذاکرات کررہی ہے جس روز انہوں نےسچ بولا وہ ان کی سیاست کاآخری دن ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرجھوٹ پرمبنی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کےعوام ریلی میں نہیں گئے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ (ن) لیگ کی ریلی پر پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کےوسائل لٹائے گئے جب کہ ریلی کا مشورہ دینے والوں نے نوازشریف سے بدلہ نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرپشن پر نکالا گیا اور عوام نے عدالت کے خلاف نواز شریف کے مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
Leave a Reply