شیخ رشید کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
راولپنڈی: شیخ رشید نے مقامی سکول میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا انتظار ہے کہ کب نواز شریف فیصلے پر نظرثانی درخواست دیں گے اور میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حدیبیہ ریفرنس میں نیب میں جائیں ان کے بعد میں بھی حدیبیہ ریفرنس میں نیب میں جاﺅں گا ۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا کیس شاہد خاقان عباسی کے خلاف لے کر عدالت میں جاﺅں گا اور اگر کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
شیخ شید نے کہا کہ ہمارے لڑکے اور لڑکیاں قابل ہیں لیکن لڑکوں کی نسبت لڑکیاں قابل ہیں اور اگر لڑکوں کی تعلیم میں ناکامی کی یہ حالت رہی تو انہیں وظیفہ دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماں مجھے کہتی تھی کہ کاش تم لڑکی ہوتے اور تمہاری شکاتیں نہ آتیں اور والد کہتا تھا کہ اگر تم یوم پاکستان کے دنوں میں چھوٹا نہ ہوتا تو مسلم لیگ کی بجائے کانگریس میں ہوتا۔
Leave a Reply