شیخ رشید 20روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے، وہ آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں:حنیف عباسی
لاہور(میڈیا پاکستان)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءحنیف عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ 20روپے ماہانہ لے کر مخبری کیا کرتے تھے اور ان کی شروع کی عادتیں ا بھی تک تبدیل نہیں ہوئی ہیں وہ آج بھی کسی کے آلہ کار کے طور پر کام کرتے ہیں اور وہاں سے ہدایات لے کر ہر وقت شگوفے چھوڑتے رہتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیانات کا ردعمل دیتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، پاکستان کے عوام عمران خا ن اور شیخ رشید کو آج بددعائیں دے رہے ہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف کی ریلی کو نظام لپیٹنے کی سازش قرار دے رہے ہیں حالانکہ شیخ رشیدخود سازشوں سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید جانتے ہیں ان کی ضمانت راولپنڈی میں چارمرتبہ ضبط ہوچکی ہے اور اب وہ آئندہ الیکشن میں بھی سازشوں سے باز نہیں آرہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی سازشوں سے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اب بھی کسی کے اشارے پر سازشیں کر رہے ہیں۔
Leave a Reply