صوبائی بورڈ آف ریونیو کا ٹائی ٹینک بغیر کپتان کے رواں دواں،عوام نے لاوارث قرار دیدیا
لاہور (رپوٹ میڈیا پاکستان)صوبائی بورڈ آف ریونیو پنجاب ادارے میں 4 روز گزر جانے کے بعد بھی سینئر ممبر کی اہم پوسٹ کا نہ تو اضافی چارج ہو سکا اور نہ ہی سینئر ممبر کی پوسٹ پر کسی آفیسر کو تعینات کیا جا سکا ۔ موجودہ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ڈاکٹر ثاقب عزیز 4 روز قبل حج کی سعادت کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں 4 روز گزر جانے کے بعد بھی پنجاب حکومت کی جانب سے نہ تو کسی بھی ممبر کے اضافی چارج دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا اور نہ ہی اس سیٹ پر کسی کو تعینات کیا گیا ہے صوبے بھر میں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے والا ادارہ 4 روز سے بغیر سربراہ کے کام کر رہا ہے ، سربراہ کی عدم موجودگی میں اپنے کیسز اور اراضی مسائل کے سلسلے میں دائر درخواستوں کی پیشی پر آئے ہوئے سائلین کی کثیر تعداد نے اہم منصب کے خالی ھونے کے سبب اس محکمہ کوجہاں لا وارث قرار دیدیا ہے وہاں محکمہ کے افسران میں بھی اس پریکٹس کو تشویشناک کہا جا رہا ہے۔
Leave a Reply